Home / News / Word News / فیس بک پر امیتابھ کے مداحوں کی تعداد 2 کروڑ سے تجاوز کرگئی

فیس بک پر امیتابھ کے مداحوں کی تعداد 2 کروڑ سے تجاوز کرگئی

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر مداحوں کی تعداد 2 کروڑ سے زائد ہوگئی ہے۔.سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی بالی ووڈ اداکارامیتابھ بچن کے فالورز کی تعداد ایک کروڑ 50 لاکھ سے تجاوزکرچکی ہے. بھارتی میڈیا کے مطابق بگ بی امیتابھ بچن سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر اور فیس بک  کے ذریعے اپنے مداحوں سے رابطے میں رہتے ہیں اور اپنی فلمی مصروفیات سمیت گھریلو زندگی سے متعلق آگاہ کرتے رہتے ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر ان کے مداحوں کی تعدا د2 کروڑ 10 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ٹویٹ میں امیتابھ بچن نے مداحوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ ’’فیس بک پر ان کے مداحوں کی تعداد2 کروڑسے زائد ہوچکی ہے اور ان کا مقصد 3 کروڑ مداح بنانا ہے

فیس بک پر امیتابھ کے مداحوں کی تعداد 2 کروڑ سے تجاوز کرگئی

News Source Express.PK

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

DMCA.com Protection Status