Home / News / Word News / US Military and Intelligence Sites Data Hacked Urdu Info

US Military and Intelligence Sites Data Hacked Urdu Info

US Military and Intelligence Sites Data Hacked.

واشنگٹن امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے ہونے والے سائبر حملے میں 40 لاکھ ملازمین کا نہیں بلکہ ایک کروڑ 40 لاکھ ملازمین کا ڈیٹا چوری ہوا جس میں لاکھوں فوجی اور انٹیلیجنس اہلکاروں کی معلومات بھی شامل ہیں۔

US Military and Intelligence Sites Data Hacked Urdu Info

امریکی اخبار”واشنگٹن پوسٹ” کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتے ہفتے سائبر حملے میں 40 لاکھ نہیں بلکہ ایک کروڑ 40 لاکھ ریٹائرڈ اور حاضر سروس وفاقی ملازمین کی معلومات تک رسائی حاصل کی گئی جب کہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ اس سائبر حملے میں امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے اہلکاروں کی معلومات تک بھی رسائی حاصل کی گئی ہو۔

رپورٹ کے مطابق ہیک ہونے والے ڈیٹا میں سی آئی اے ایجنٹوں کی ذاتی معلومات، مالی حیثیت، خاندان کے بارے میں معلومات، غیرملکیوں کے ساتھ روابط اور ہمسایوں اور دوستوں کے نام شامل ہیں۔

واضح ر ہے کہ امریکا نے اس حملے کا الزام چین پرعائد کیا تھا جس پر چین کا کہنا تھا کہ اس قسم کی الزام تراشیاں غیر ذمہ دارانہ عمل ہے اور اس کے برے نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

DMCA.com Protection Status